Thursday 12 October 2023








 

قرب الہی

فیکلٹی آف سوشل سائنسز  بیوٹمز کوئٹہ کے  زیر اہتمام  ایک  بیٹھک کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان تھا   اللہ تعالیٰ  کا قرب اور اس سے محبت۔ اس بیٹھک میں  بیوٹمز کے مختلف  شعبوں کے اساتذہ کرام اور دیگر اراکین  نے شرکت کی ۔  تمام شرکا نے   موضوع کے حوالے سے  اپنے اپنے  خیالات کا اظہار کیا     ۔  گفتگو میں جو نکات پیش کیئے گئے ان میں سے  چیدہ چید ہ درج ذیل ہیں۔

اللہ تعالیٰ  سے  قرب کے  ذرائع  درج ذیل ہیں ،


vہر قسم کے شرک سے مکمل اجتناب

v   نمازوں کی پابندی اور اس میں خشوع و خضوع۔

v   قرآن کریم کی   ذوق و شوق اور کثرت سے تلاوت اور اس  میں دئیے گئے احکامات کی پیروی۔

v   نبی ﷺ  سے محبت، آپ ﷺ کی سنتوں اور احکامات کی پیروی کرنا اور ہر معاملے میں  آپ ﷺ کی  اطاعت کرنا۔

v   اللہ کے بندوں  سے  اللہ کی رضا کے لئے محبت و شفقت سے پیش آنا  اور  اللہ کی مخلوق  پر رحم کرنا  اور  ساتھ ہی  ضرورتمندوں کی ہر  ممکن مدد کرنا، نیکی اور بھلائی کے کاموں میں پیش پیش رہنا ۔


 

 اللہ  رب العزت کا قرب حاصل کرنے او ر اس کا محبوب بندہ بننے کے لئے نبی ﷺ کی حدیث ہے کہ  بندہ،

v   فرائض سے غفلت نہ برتے۔

v   نفلی عبادات کا بھی اہتمام کرے ۔

v   اچھی صحبت اختیار کرے ۔(کیونکہ بروز قیامت  ہر ایک کو اس کی صحبت میں اٹھایا جائے گا )۔

v   زندگی کے ہر معاملے میں اللہ اور اسکے رسول کی بات کو فوقیت دے ۔

v   کامل یقین کے ساتھ اللہ پر توکل کرے ۔

v   ریا کاری نہ کرے۔ ہر  عمل خالص اللہ کی رضا کے لئے ہو ۔

 

 ان باتوں کے ساتھ ساتھ  یہ بھی ضروری ہے کہ  زندگی کے مقصد کو سمجھے ۔ دین کو صرف عبادات تک محدود نہ رکھے ۔  اقامت دین ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر،  اور دعوت و ارشاد   کے کاموں کے ساتھ جڑا رہے اور  دینی اور فلاحی کام  کرنے والوں کے ساتھ  اپنا تعلق  قائم رکھے۔

Monday 5 June 2023

 بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful